وفاقی وزير خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اسٹاف کو زمان پارک گھر کو چیک کرنے دیں۔
جیو نیوز کے پرو گرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان بجلی کا بل ادا کردیں تو مقدمے سے بچ جائيں گے۔
قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اپنا رویہ نہیں بدلیں گے اور معاملات کو جس نہج پر پہنچا دیا ہے اُس سے وہ واپس نہیں ہوں گے تو پھر ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی مطالبہ کرچکے ہیں کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کے کیس میں فُل کورٹ بیٹھے اور فیصلہ کرے۔