• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے مہنگی حویلی، قیمت 84 ارب 90 کروڑ روپے

لندن (نیوز ڈیسک) لندن کے مضافات میں واقع دنیا کی سب سے قیمتی حویلی کی قیمت 30کروڑ ڈالر لگائی گئی ہے جو پاکستانی روپوں میں 84ارب 90کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔29000مربع فٹ پر محیط اس حویلی کا نام ’’دی ہوم‘‘ ہے جو حقیقت میں 205 سال پرانا ہے اور اسے ’’ریجنٹ پارک کا وائٹ ہاؤس‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں 40بیڈروم، 8گیراج، ایک ٹینس کورٹ، ایک سونا باتھ، لائبریری اور بہت بڑا ڈائننگ ہال ہے۔اسے 1818میں جارجیا کے ایک شخص جیمز برٹن نے تعمیر کیا تھا اور اس کے بعد مالکان تبدیل ہوتے رہے۔پہلے یہ سعودی شاہی خاندان کی ملکیت تھا جس کے بعد یہ بریڈفورڈ کے مشہور برٹن خاندان کی ملکیت میں چلا گیا اور بریڈ فورڈ کالج کے طور پر استعمال کیا گیا۔ اس کے بعد 1980 تک دی ہوم کے مالکان بدلتے رہے۔ اس دوران اس تاریخی حویلی (مینشن) کی قیمت بڑھتی رہی جو اب 85 ارب تک جا پہنچی ہے۔
یورپ سے سے مزید