نیوکاسل (پ ر) سابق سیکرٹری جنرل آل ایمپلائرز ایسوسی ایشن، سابق سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کشمیر نارتھ آف انگلینڈ اور کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے آزاد کشمیر کےسرکاری ملازمین کے رہنما مرکزی صدر اپیکا آزاد کشمیر راجہ محمد رشید کو آزاد کشمیر کے ملازمین کی بڑی نمائندہ تنظیموں کے فورم پبلک سیکٹر ایمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر کا مرکزی چیئرمین بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ محمد رشید معاملہ فہم اور منجھے ہوئے ملازم رہنما ہیں جن کی ملازمین کے لئے خدمات مثالی ہیں۔ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے اس فورم کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اپیل کی کہ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر ان مطالبات کے حل کے لئے کردار ادا کرکے آزاد کشمیر کے ملازمین کے سروں پر دست شفقت رکھیں۔