• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کو ساتھیوں نے حراست سے چھڑوالیا

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسکے ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑوالیا۔ پولیس نے  مزاحمت کرنے والے دو ملزمان پکڑ لیے۔ تھانہ کھنہ میں کانسٹیبل ذیشان نے مقدمہ درج کرایاکہ فائرنگ کی آواز سن کر کھیت ایریا برما ٹاؤن پہنچے تو دیکھاکہ ابصاراور دو افرادفائرنگ کررہےتھے، منع کیا تو اس نے مدعی پر بھی فائرنگ کردی، خوش قسمتی سے بال بال بچا۔ ابصار کو پکڑا تو اس دوران سات آٹھ نامعلوم افراد آگئے اورانہوں نے ملزم کو چھڑوالیا، ساتھی ملازمین کی وردیاں پھاڑ دیں۔ مزاحمت کے دوران حراست میں لیاگیا ملزم ابصار دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگیا تاہم دو ملزمان شاہ سواراور ذاکر کو پکڑ لیا گیا، ۔
اسلام آباد سے مزید