• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیون اینڈ کورنوال میں نائف ایمنسٹی اسکیم کا آغاز

لندن ( پی اے ) ڈیون اینڈ کورنوال پولیس کی جانب سے نائف ایمنسٹی کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ زیر گردشں ایسے تیز دھار آلات کی بڑی تعداد کو کم کیا جا سکے کو کسی جرم میں استعمال ہو سکتے ہیں ۔ تمام 26پولیس سٹیشنز میں ایسی نامزد ایمنسٹی ٹوکریاں رکھ دی گئی ہیں جن میں پبلک انکوائری آفس ہے۔ جن افراد کے پاس غیر مطلوبہ چاقو اور بلیڈز ہیں وہ اتوار تک کسی قانونی چارہ جوئی کے خوف کے بغیر انہیں یہاں ٹھکانے لگا سکتے ہیں ۔ پولیس فورس کا کہنا ہے کہ اس کے یہاں نائف رائم کا تناسب برطانیہ بھر میں کم ترین سطح پر ہے ۔ جو 43 پولیس فورسز میں سے 37ویں نمبر پر ہے۔ نومبر 2022 میں عام معافی کے دوران 100سے زیادہ چاقو اور بلیڈز پولیس فورس کے حوالے کیے گئے تھے ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوناتھن بین کرافٹ نے کہا کہ یہ ایمنسٹی سکیم منشیات کی فروخت اور سپلائی سے نمٹنے کی ایک وسیع مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نائف کرائم کو روکنے کیلئے ہر ممکنہ حد تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور ہم اس حوالے سے مخلص ہیں ۔ ہماری یہ سکیم اس کا ثبوت ہے کہ ہم کمیونٹیز سے غیر مطلوبہ چاقو اور بلیڈز کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرینڈر کمپین کے ساتھ ساتھ پروایکٹیو پولیسنگ میں اضافہ دونوں کاؤنٹیز کو ملک کا محفوظ ترین مقام بنانے میں مدد کرے گا ۔ بینکرافٹ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ منشیات کے کاروبار، نائف کرائم اور تشدد کے درمیان براہ راست روابط ہیں اور اسی وجہ سے ہمیں مل بیٹھ کر ان مسائل کو دیکھنا اور متحد ہو کر ان سے نمٹنے کی پوری کوشش کرنا ضروری ہے۔
یورپ سے سے مزید