• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، نوازشریف کی تقاریر پابندی پر عدم عملدرآمد، پیمرا سے 7 اپریل کو جواب طلب

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے پیمرا حکمنامے پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پیمرا سے 7 اپریل کو تحریری جواب طلب اور درخواست مسترد کرنے کی سرکاری وکیل کی استدعا مسترد کردی۔سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے پاس پیمرا کا شکایتی کونسل کا فورم موجود ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے یہ تو پیمرا کے اپنے حکمنامہ پر عمل درآمد کا معاملہ ہے،آگاہ کیاجائے پیمرا نے اپنے حکمنامہ پر عملدرآمد کےلئے کیا اقدامات کئے، درخواست گزار کےوکیل اظہر صدیق نے دلائل دیئے کہ قانونی طور پر عدالتی اشتہاری کے بیان اور تقاریر کو میڈیا پر نشر نہیں کیا جا سکتا ،پیمرا قوانین کے تحت بھی عدالتی مفرور کی لائیو نشریات پر پابندی ہے، پیمرا نے قانون کے تحت نوازشریف کی لائیو نشریات پر پابندی عائد کر رکھی ہے، پیمرا کے حکمنامہ کے باوجود نوازشریف کی لائیو نشریات کاسلسلہ جاری ہے، نوازشریف کی لائیو نشریات دکھانا قوانین اور پیمرا کے حکمنامہ کی خلاف ورزی ہے،عدالت پیمرا کو نوازشریف کی لائیو نشریات پر پابندی کے حکمنامہ پر عملدرآمد کے احکامات صادر کرے-

ملک بھر سے سے مزید