• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی برائے قانون قومی اسمبلی کے دونوں بلز کا جائزہ لے گی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون اور انصاف ایوان زیریں کی جانب سے پیش کئے گئے دو بلز کا جائزہ لے گی، ممکنہ طور پر کمیٹی کی رپورٹ آج بدھ کے روز ایوان میں پیش کردی جائے گی۔ قومی امکان ہے کہ بلز منظوری کے بعد فوری طور پر سینیٹ کو بھجوا دیئے جائیں گے۔ حکومت پرامید ہے کہ یہ بلز رواں ہفتے کے اختتام تک صدارتی دفتر بھجوادیئے جائیں گے۔ 16 رکنی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بشیر محمود ورک ایڈوکیٹ نے دی نیوز کو بتایا کہ وہ پہلے ہی کمیٹی کا اجلاس آج بدھ کے روز طلب کرچکے ہیں جو قومی اسمبلی کے اجلاس سے دو گھنٹے قبل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کا کورم کم از کم پانچ ارکان کا ہوتا ہے تاہم کمیٹی کے بیشتر ارکان پہلے سے ہی اسلام آباد میں موجود ہیں اور دو گھنٹوں کے اندر اندر رپورٹ تیار کرلی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید