• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی بلدیاتی انتخابات، ایم کیو ایم اختلافات کا شکار ہوگئی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں اگلے ماہ بلدیات کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے حوالے سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اختلافات کا شکار ہوگئی ہے جبکہ کار کنان بھی اس بارے میں منقسم دکھائی دے رہے ہیں‘.

18اپریل کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے پر رابطہ کمیٹی کے کئی ارکان متفق ہیںتاہم کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں شر کت کی جائے‘.

دوروز قبل ہونے والے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بیشتر ارکان کا کہنا تھا کہ 11حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے کامیاب بائیکاٹ پر ایم کیو ایم کے موقف کو شدید دھچکا لگے،ایک رہنما نے کہا کہ ہمیں اب اپنے فیصلے خود کرنا ہوں گے‘اشاروں پر فیصلے کا وقت گذر چکا ہے،کسی کی خواہش پر موجودہ ایوان میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کا تاثر کراچی اور ایم کیو ایم کے لئے درست نہیں ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید