• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

K الیکٹرک کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.48 سے 4.45 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.48 روپے فی یونٹ سے 4.45 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر دی، منظوری کے بعد فروری اور مارچ 2023 میں استعمال شدہ یونٹ پر لاگو ہو کر اپریل اور مئی 2023 کے بل میں وصول کئے جائیں گے،ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 1.55 روپے وصول کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے،ترجمان نے کہا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اطلاق نیپرا اور حکومت کے قوانین کے مطابق کیا جاتا ہےجن کا اطلاق محدود مدت کیلئے ہوتا ہے جن کا تعین ریگولیٹر اور حکومت کرتی ہےمالی سال 2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 1.55 روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہےمنظوری کے بعد جولائی، اگست،ستمبر 2022 میں استعمال شدہ یونٹ پر لاگو ہو کر اپریل تا جون میں وصول کئے جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید