ٹی وی میزبان و اسلامک اسکالر بشریٰ اقبال نے اپنے مرحوم سابق شوہر، عامر لیاقت سے متعلق سوشل میڈیا پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔
سابق رکنِ قومی اسمبلی و میڈیا پرسن عامرلیاقت رمضان کے آتے ہی دوبارہ سے سوشل میڈیا صارفین کو یاد آ گئے ہیں، عامر لیاقت کو مخلتف چینلز کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن میں خراج عقیدت بھی پیش کیا جا رہا ہے۔
عامرلیاقت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال اپنے یوٹیوب چینل پر عامر لیاقت کو خراجِ عقیدت پیش کرتی رہتی ہیں۔
بشریٰ اقبال نے اب اپنے فیس بُک پر عامرلیاقت کی اہلیہ دانیہ ملک کی جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی ہے اور انسٹاگرام اسٹوری پر عامرلیاقت کے لیے مداحوں سے نئی درخواست کی ہے۔
بشریٰ اقبال کا عامرلیاقت کے مداحوں سے نئی درخواست میں کہنا ہے کہ ’عامر لیاقت مرحوم کے تمام چاہنے والوں سے گزارش ہے کہ عامرلیاقت کو انصاف اور اُن کی روح کو سکون ملے اس کے لیے دعا کرتے رہیے۔‘
واضح رہے کہ عامر لیاقت گزشتہ برس 9 جون کو انتقال کر گئے تھے، سابق رکنِ قومی اسمبلی کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال اور بیٹی نے عامر لیاقت کی موت کی وجہ اُن کی تیسری اہلیہ کو قرار دیتے ہوئے دانیہ ملک پر کیس کر رکھا ہے۔