• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کی حالت خستہ‘ گرین بسیں کہاں چلائیں گے، سعید لہڑی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بس فیڈریشن کے صدرمیرسعیدلہڑی نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کودرپیش مشکلات کاازالہ کرنے کیلئے صوبے بھرمیں فیڈریشن کو مزیدفعال بنائیں گے اس ضمن میں متفقہ طورپرمیرخدابخش بنگلزئی کوفیڈریشن کاچیئرمین منتخب کیاگیا ہے عیدالفطر کے بعد تمام ڈویژنز کے ٹرانسپورٹرز، سیاسی وقبائلی معتبرین اور تاجربرادری کااجلاس طلب کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گےیہ بات انہوں نے نومنتخب چیئرمین کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پرنومنتخب چیئرمین میرخدابخش بنگلزئی نے کہا کہ چیئرمین کاعہدہ چیلنج سمجھ کر قبول کیاہےٹرانسپورٹرزکی بہتری کیلئے بھرپورجدوجہد کریں گے شاہراہوں پرآئے روزچوری ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے شاہراہیں محفوظ نہیں رہیں، نصیرآباادریجن جھل مگسی گنداوہ کے علاقے میں دن دیہاڑے مسافرویگنوں کولوٹاجارہا ہے ٹرانسپورٹرزان واقعات سے بیزارہوچکے ہیںگزشتہ دنوں گنداواہ جانے والی باراتیوں کی گاڑیوں پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا جس میں چارافرادجاں بحق اورمتعددافرادزخمی ہوگئےگرین بسوں کے حوالے سے ایک سوال پر میرسعیدلہڑی نے کہاہمارے پاس سڑکیں نہیں،حکومت پہلے سڑکوں کی حالت زاربہتربنائےسریاب روڈ اور دیگر شاہراہوں کی حالت زارسب کے سامنے ہے توان بسوں کوکہاں چلائیں گے پہلے سے 242کے لگ بھگ لوکل بسیں رجسٹرڈہیں ان کیلئے اب تک نہ کوئی اسٹاپ بنایاگیا اورنہ مسافروں کیلئے بیٹھنے کی کوئی جگہ ہے لوگ مشکلات سے دوچارہیں پرانے لوکل بسوں پرآرٹی اے نے پابندی لگائی ہے توعملدرآمدبھی کرئے۔
کوئٹہ سے مزید