کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان سے اندرونِ صوبہ اور ملک بھر کے لیے گزشتہ روز معطل کی گئی ٹرین سروس ایک روز بعد بحال کر دی گئی ۔ریلوے حکام کے مطابق 25 دسمبر کو جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پسنجر کی سروس معطل کی گئی تھی، ٹرینیں جمعہ کومقررہ وقت پر منزل کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے اور چمن پسنجر کوئٹہ سے چمن کے لیے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو چکی ہیں جبکہ بولان میل 28 دسمبر کو کوئٹہ سے روانہ ہو گی۔