کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی پشین کے ضلع معاون سیکرٹری نصیب اللہ کلیوال کی جانب سے پارٹی کے نظم و ضبط، آئین اور اجتماعی فیصلوں سے مکمل وابستگی کی یقین دہانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت بحال کردی گئی۔