• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بلوچستان نے کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتی ختم کر دی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)حکومت بلوچستان نے کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتی ختم کر دی ۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں اسسٹنٹ پروفیسر، سینئر رجسٹرار اور اسپیشلسٹ کی کنٹریکٹ ملازمتیں ختم ہوں گی، ریگولر افسران کی تعیناتی کے بعد کنٹریکٹ ملازمین کی سروس خودبخود ختم ہو گی نوٹیفیکیشن کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ ہمدردانہ ایڈجسٹمنٹ پر غور ہوگا جبکہ مستبقل میں بھی کنٹریکٹ بھرتیاں واضح طور پر عارضی اور پبلک سرو س کمیشن سے مستقل ڈاکٹر زکی تعیناتی تک ہی کی جائیں گی ۔
کوئٹہ سے مزید