کوئٹہ(خ ن)اومانگ فاؤنڈیشن نے کمیونٹی ہال کوئٹہ میں طلبہ اور کمیونٹی ممبران کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کی تقسیم کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کی صدارت ممتاز تعلیم کار خاتون زہرہ جبین اور سوشل ورکر خاتون شہزادی فوزیہ کاسی نے کی۔ انہوں نے طلبہ اور کمیونٹی ممبران کی محنت اور لگن کو سراہا اور انہیں مزید آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ تقریب میں متعدد ممتاز شخصیات، والدین، طلبہ اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔اومنگ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا جواد حیدر نے کہا کہ یہ تقریب ہماری تنظیم کی جانب سے تعلیم اور سماجی بہتری کی علامت ہے۔ ہمارا مقصد آنے والی نسلوں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکیں۔