• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی تاریخ پاکستان کا روشن باب ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور بلوچستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن کرن بلوچ نے دخترِ مشرق، شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے 18ویں یومِ شہادت کے موقع پر ا پیغام میں کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہیدکی عظیم قربانی تاریخِ پاکستان کا وہ روشن باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت تھیں، جنہوں نے خواتین کے حقوق، تعلیم، صحت اور سیاسی شمولیت کے لیے عملی اقدامات کیے۔ ان کی قیادت میں خواتین نے ملکی سیاست میں جرات، شعور اور اعتماد کے ساتھ اپنا مقام بنایا۔ کرن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کی خواتین آج بھی محترمہ بینظیر بھٹو کو اپنی جدوجہد کا استعارہ سمجھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن، نظرئیے اور فلسفے پر عمل پیرا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوریت، آئین، انسانی حقوق اور خواتین کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
کوئٹہ سے مزید