• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان پولیس کے 11 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان پولیس کے 11ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد بلوچستان پولیس کے گریڈ 17کے ڈی ایس پیز عنایت اللہ بگٹی، خاوند بلوچ، محمد ہاشم ، حاجی نصیب اللہ ، نور محمد بڑیچ، محمود نوتیزئی ، ریاض احمد ، علی نواز بلوچ، عبدالغفار ، عبدالحلیم اچکزئی اور محمد نعیم کو گریڈ 18میں ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔ ترقی کا اطلاق 18نومبر 2025سے ہوگا ۔
کوئٹہ سے مزید