• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب رئیسانی سے حاجی لشکری رئیسانی کی ملاقات، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ، بیرسٹر محمد اقبال کاکڑ کی ملاقات ، سراوان ہاوس میں ہونے والے ملاقات میں صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان کی آئندہ نسلوں کے اثاثے کے دفاع میں ہم سب ملکر اپنا کردار ادا کریں گے ۔ چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ صوبائی اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید