کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر میر سعادت بلوچ کو یونیورسٹی آف مکران پنجگور کا نیا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن گورنر بلوچستان کی جانب سے جاری کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر میر سعادت بلوچ تعلیمی و انتظامی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ان کی تقرری کو یونیورسٹی اور خطے کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔