• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے کامیاب جلسے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں، ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت ،ہمایوں الکوزئی، سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل نثاراحمدخان سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی اور پشین کے صدر سعداللہ ترین ودیگر نے بیان میںکہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی رہنما مریم نوازشریف کے کنڈیاں میں کامیاب جلسے سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ دن کی روشنی میں ہونیوالے جلسے میں عوام کا جم غفیر بتارہا ہے کہ ملک کے22کروڑ عوام قائد نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لاہورکا جلسہ نہیں جلسی تھا مصنوعی روشنیوں کا سہارا لینے کے باوجود عوام نے نیازی کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پہلے بھی ملک کو سنوارا اور اب بھی بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ وفاقی حکومت میں شامل جماعتیں عوام کے مسائل کے حل اور ملک کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں ، عمران خان تاریخ کا حصہ بن گیا اب بھی وہ کبھی اقتدار میں نہیں آسکتا۔ عوام ملک کو موجودہ حالات تک پہنچانے پر عمران خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔درایں اثناء بیان میں کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالخالق رند،جنرل سیکرٹری بنارس خان وکابینہ کے دیگر نومنتخب ارکان کو مبارکباد دی گئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید