• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین جنگ 24 گھنٹوں میں ختم کراسکتا ہوں، ٹرمپ

واشنگٹن(نیوزڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ روس یوکرین جنگ 24 گھنٹوں میں ختم کروا سکتے ہیں۔ ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر اگلے سال تک بھی جنگ ختم نہ ہوئی اور وہ دوبارہ صدر منتخب ہوگئے تو روسی اور یوکرینی صدور کے درمیان آسان مذاکرات کے ذریعے جنگ ختم کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن میں ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ مذاکرات میں کیا نکتہ رکھوں گا کیونکہ ابھی بتا دیا تو بعد ازاں پھر میں اسے استعمال نہیں کرسکوں گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ اگلے سال کے اختتام تک بھی ختم نہیں ہوگی، یہ بھی ممکن ہے کہ ہم جنگ عظیم سوئم میں چلے جائیں۔
یورپ سے سے مزید