• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ کے ساڑھے 4 لاکھ صارفین کی جانب سے کبھی بل ادا نہ کرنے کا انکشاف

کراچی (طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر ا ینڈ سیوریج بورڈ نے ایسے ساڑھے چار لاکھ صارفین کا پتاچلایا ہے جنہوں نے سرے سےکبھی بل ادا نہیں کیا ان سے 24ارب روپے وصول کرنے کے لئے واٹر بورڈ نے وارنٹ جاری کرنا شروع کر د ئیےانہیں سات دن کا وقت دیا جارہا ہے جس کے بعد بل ادا نہ کرنے والوں کی پراپرٹیز قرق کی جائیں گی.

 سی ای او واٹر بورڈ سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ ہم نے شہر میں ایسے تمام صارفین کی نشاندہی کر لی ہے جنہوں نےکبھی پانی کا بل ادا نہیں کیا ان میں رہائشی کے ساتھ کمرشل صارفین بھی شامل ہیں ان تما م کے ایڈریسز پتا چل گئے ہیں ان کو کاشن جاری ہونا شروع ہو گئے ہیں اس کے بعد جائیدادیں قرق ہوں گی اس سلسلے میں کے ایم سی اور کےڈی اے سے بھی میٹنگ کر کےمدد لیں گے اس مہم کو سیکرٹری بلدیات نجم شاہ کود لیڈ کر رہے ہیں.

 سی ای او سید صلاح الدین احمدنے کہا کہ واٹر بورڈ کے ریکوری اینڈ ریسورس جنریشن ڈپارٹمنٹ (آر آر جی) کو ریکوری بڑھانے کے لئے بہت وقت دیا لیکن کوئی بہتری نہیں آئی اب اس ڈپارٹمنٹ میں باہر سے تین چار افسروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ناقص کارکردگی والے انسپکٹر سے لے کر ڈائریکٹر تک کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید