• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا، نگران حکومت اور بیورو کریسی میں اختلافات شدید

پشاور ( ارشدعزیزملک ) خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت اور بیوروکریسی کے درمیان اختلافات شد ت اختیار کرگئے ۔

بدھ کے روز خیبرپختونخوا کے نگران وزیراطلاعات میاں فیروز شاہ اچانک سیکرٹری اطلاعات کے دفتر پہنچ گئے ۔ وزیر اطلاعات نے سیکرٹری کی کرسی پر بیٹھنے کا تقاضا کیا ۔ 

سیکرٹری نے اپنی کرسی دینے سے معذرت کرلی اور انہیں صوفے پر بیٹھنے کو کہا ۔

فیروز شاہ شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری کے کمرے میں گئے اور انکی کرسی پر بیٹھنے کا تقاضاکیا لیکن انہوں نے بھی کرسی دینے سے انکار کردیا ۔جس پر نگراں وزیر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس کرڈالی ۔

محکمہ اطلاعات میں بے چینی ، گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراطلاعات میاں فیروز شاہ اچانک سیکرٹری اطلاعات کے دفتر آئے اس دوران سیکرٹری کے دفتر میں میٹنگ جاری تھی۔

وزیر اطلاعات نے سیکرٹری کی کرسی پر بیٹھنے کا تقاضا کیا۔ سیکرٹری نے وزیر کو اپنی کرسی دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صوفہ پر بیٹھنے کا کہا۔

اہم خبریں سے مزید