• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک اور اقتصادی ترقی کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کو تیار، چین

بیجنگ(مانیٹر نگ سیل) چین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی تعمیر و ترقی اور پائیدار سماجی اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، دونوں ممالک اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھ رہے ہیں جس کے مثبت نتائج اقتصادی ترقی اور توانائی کے شعبے میں بہتری صورت میں نظر آئیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے تھر کول پروجیکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں بجلی کے بحران میں کمی واقع ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید