کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ میں لیگ کے آخری روز عمر ایسوسی ایٹس نے ہیلاڈوس ٹیم کو 34رنز سے شکست دی۔ عمر ایسوسی ایٹس نے 170رنز بنائے۔ حریف ٹیم 135رنز بناسکی۔ایک اور میچ میں پیشن سی سی نے رحمن ہیلتھ کیئر کو سات وکٹوں سے ہرایا۔