• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ عدالتوں میں 3 لاکھ 80 ہزار کیسز زیر التوا، قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) قومی اسمبلی کااجلاس میں سپریم کورٹ سمیت چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس میں التوا کا شکار مقدمات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

میڈیا ذرا ئع کے مطابق قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ سمیت چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس میں مجموعی طور پر3 لاکھ 80 ہزار کیسیز زیر التوا ہیں۔

دستاویز کے مطابق سپریم کورٹ میں 51ہزار 744مقدمات زیر التوا ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 425 مقدمات،سندھ ہائیکورٹ میں 85ہزار 781 مقدمات،پشاور ہائیکورٹ میں 41ہزار 911 مقدمات ،بلوچستان ہائیکورٹ میں 4ہزار 471 مقدمات اوراسلام آباد ہائیکورٹ میں 17 ہزار 104 مقدمات زیر التواہیں۔

التوا کا شکار مقدمات کی تفصیلات وزارت قانون نے پیش کیں۔

اہم خبریں سے مزید