• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو پارلیمانی بل توثیق کیلئے صدر کو پیش کر دیئے گئے

اسلام آباد (محمدصالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر عارف علوی کو ان دو بلوں کی منظوری دینے کا مشورہ دیا ہے۔ جن کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے دستور سازی کے لئے منظور کیا ہے جو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 اور لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن بل 2023ہیں۔ وزیر قانون اعظم تارڑ کا کہنا ہے کہ یہ دو بل سپریم کورٹ کو درست خطوط پر لانے اور وکلاء برادری کے مفاد میں ہیں لہٰذا توقع ہے صدر مملکت کسی تذبذب کے بعد ان کی توثیق کردیں گے۔ اگر صدر مملکت نے کسی ہچکچاہٹ سے کام لیا تو یہ سادہ بل بن جائیں گے اور حکومت کو انہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے کا اختیار ہوگا۔ مذکورہ ایکٹ اور بل اعظم نذیر تارڑ کے مرتب کردہ تصور کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے بعد جمعرات کو سینیٹ سے منظوری کے بعد یہ بلز وزارت پارلیمانی امور کو فوری طور پر بھیج دیئے گئے ۔

اہم خبریں سے مزید