• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالصتان رہنما کی لارڈ رینجر کیخلاف آئی ایس آئی ایجنٹ کا الزام لگانے پر کارروائی

لندن (مرتضیٰ علی شاہ/سعید نیازی) خالصتان گروپ سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) کے حامی اور اس کے رہنما گروپتون سنگھ پنون نے لندن ہائی کورٹ میں ہندوستانی نژاد ٹوری پارٹی کے لارڈ رامی رینجر کے خلاف ان جھوٹے الزامات پر قانونی کارروائی کا آغازکر دیا ہے کہ وہ پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ایجنٹ ہیں اور ہائی پروفائل خالصتان تحریک چلانے کے لئے ریاست پاکستان سے رقم وصول کر رہے ہیں۔

ایس ایف جے اور مسٹر پنن لارڈ رینجر پر یہ بیان دینے پر مقدمہ کر رہے ہیں کہ وہ دونوں ایک سازش کا حصہ ہیں جو بھارت کے دشمن یعنی پاکستان کی طرف سے چلائی گئی اور اس کی جانب سے فنڈز فراہم کئے گئے۔

واضح رہے کہ ایس ایف جے کو ہندوستانی حکومت نے دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکھس فار جسٹس کے رہنما مسٹر پنون نے ایس ایف جے کو عطیہ کی گئی رقم کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کیا ہے۔

انہوں نے ملنے والے فنڈز میں سے 1 ملین پونڈز کا گھر خریدنے کے قابل بننا بھی شامل ہے اور یہ کہ ایس ایف جے اور مسٹر پنون دونوں کو پاکستان اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی طرف سے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ خالصتان کے حامی سکھ رہنما مسٹر پنون اور ایس ایف جے لارڈ رامی رینجر پر مقدمہ کر رہے ہیں، جو کنزرویٹو پارٹی کے ایک بڑے عطیہ کنندہ اور برطانوی ہندوستانیوں کے سب سے مشہور چہروں میں سے ایک ہیں۔

 30 نومبر 2021 کو ایک پاکستانی آن لائن پیپر میں شائع ہونے والی پہلی اشاعت میں لارڈ رامی رینجر نے ایس ایف جے اور مسٹر پنون کے ایمان اور فنڈنگ کے ذرائع پر سوال اٹھایا۔ لارڈ رامی رینجر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ یہ مسٹر پنون، مجھے نہیں معلوم کہ اس کے لئے کون پیسے دے رہا ہے۔

وہ سکھ بھی نہیں لگتا۔ وہ پگڑی بھی نہیں باندھتا۔ اس کی بغیر کٹی داڑھی بھی نہیں ہے۔ صحیح سکھ بننے کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ کے بال کٹے ہوئے نہیں ہو سکتے اور آپ کو پگڑی پہننی ہوگی۔ وہ سکھ مذہب کو بھی نہیں مانتا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان ایس ایف جے اور مسٹر پنون پر اثر و رسوخ استعمال کر رہا ہے جیسا کہ بھارتی میڈیا کے کچھ حصوں نے دعویٰ کیا ہے، لارڈ رینجر نے کہا کہ ان کا خیال پیسہ کمانے کے لئے گردواروں کو کنٹرول کرنا ہے۔ وہ پیسہ کمانے کے لئے گوردواروں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور خالصتان کے نام پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔

لارڈ رینجر نے کہا کہ وہ ہندوستان کے دشمنوں کی طرف سے فنڈنگ وصول کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس ایف جے کے رہنما مسٹر پنون کو گرفتار کر لیا جائے گا اور اگر وہ ہندوستان میں اترے تو انہیں مارا پیٹا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید