• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپانسر شپ حج اسکیم، کم درخواستیں موصول، وزارت کا تاریخ میں توسیع پر غور

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزارت مذہبی امور نے اسپانسر شپ اسکیم کیلئے سفارت خانوں اور وزارت خارجہ سے مدد مانگ لی ہے۔سپانسر شپ حج اسکیم کے تحت وزارت کو توقع سے کم درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ وزارت مذہبی امور آخری تاریخ میں توسیع پر غور کر رہی ہے۔سپانسر شپ سکیم کے44 ہزار کوٹے کے تحت صرف 3ہزار 722درخواستیں ڈالرز کے ہمراہ جمع کروائی گئیں۔اسپانسر شپ سکیم میں اب تک 3 ہزار 722عازمین نے ڈالرز جمع کراکے کنفرم حج کا ٹکٹ کٹوایا۔سرکاری حج سکیم کے تحت 48ہزار 877 عازمین نے حج درخواستیں جمع کروائی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید