• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن مجید کو جلانے سے دنیابھرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علمائےاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے ڈنمارک میں ترکی کے سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کو جلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کفری دنیاکلام اللہ کی توہین کرکے مسلمانوں کوجہادی راہ اختیارکرنے پرمجبور کررہی ہے جہاد کے ذریعے کفری دنیاکو سمجھایا جاسکتاہے انھوں نے کہاکہ آج 31مارچ جمعہ کو جمعیت علمائےاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیرمولاناخلیل احمدمخلص ومرکزی مجلس عاملہ و بلوچستان کے صوبائی امیر کی اپیل پرکلام اللہ کو جلائے جانے کیخلاف جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردایں منظورکراکرمسلمانوں کوکفری دنیا کے اسلام مخالف ناپاک عزائم اورسازشوں سے آگاہ کیاجائےگا۔ انہوں نے کہاکہ ڈنمارک میں قرآن مجید کو جلانے سے دنیابھرکے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسلامو فوبیا نے اسلام دشمنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ توہینِ رسالت و قرآن مساجد کی بے حرمتی و حجاب مسلم پر نفرت و تعصب اور اسلامی اقدار کی توہین اسلاموفوبیا کا مظہر ہے اسلاموفوبیا کی تدارک کے لیے مسلم امہ کو مشترکہ موقف اختیار کرنا ہو گا اسلاموفوبیا کی دنیا بھر میں حوصلہ شکنی کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید