• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کے رہنماؤں کی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

کوئٹہ (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی سینئر نائب صدر سنیٹر ارباب عمر فاروق کاسی صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان ایڈوکیٹ نے کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب صدر عبدالخالق رند ، جنرل سیکرٹری بنارس خان سینئر نائب صدر مصطفی ترین نائب صدر نسیم حمید یو سفزئی و دیگر اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائیں گے بلکہ عوامی مسائل اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید