• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سستے بازاروں میں سبزیوں پھلوں کی قیمتیں جمعہ کو بھی کم نہ ہوسکیں

اسلام آباد ( ایوب ناصر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعہ کو بھی رمضان سستے بازاروں میں سبزیوں اور فروٹس کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ دیکھنے میں آئی ، مارکیٹ کمیٹی کی طرف سےضلع اسلام آباد کیلئے جاری کئے گئے نرخوں کے مطابق لیموں چائنا 312،کھٹی 180روپے ، آلو کےنرخ 57روپے ،پیاز کے نرخ 120، ٹماٹر کے ریٹ 94روپے، لہسن 388، ادراک640، مرچ سبز80، بیگن58، کریلا 120،مٹر 136،، شلجم 60، مولی 48، گاجر 55،کریلا 124،بھنڈی توری 220 ،شملہ مرچ 100 روپے جبکہ پالک 20 ،سبز دھنیا 15، سلاد 10 روپے مقرر تھی مگر ہر سٹال ہولڈرز کا اپنا اپنا نرخ تھا ، اسی طرح کالا کلو سیب 320، سیب گولڈن 215، سیب سفید 195، سیب گولہ 100، سیب ایرانی 375، امرود 220، کیلا 320، کینو 280،سپیشل کینو 335،،تربوز 55سے80، گرما 140 روپے ،کھجور168 سے 429 روپے اور سٹرابری 260روپے ، انڈے 254روپے درجن ، مرغی زندہ 300روپے کلو، دودھ 160 روپے کلو اور دہی 180 روپے کلو ریٹ مقرر تھا ۔
اسلام آباد سے مزید