• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرد جرم عائد ہونے کے بعد ٹرمپ کو ہتھکڑی نہیں لگائی جائے گی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فرد جرم عائد ہونے کے بعد ہتھکڑی نہیں لگائی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر منگل کو باقاعدہ الزامات عائد کیے جائیں گے ، ان کے فنگر پرنٹس لیے جائیں اور ملزم کی حیثیت سے اُن کی تصویر بھی کھینچ کر جاری کی جائے گی۔

امریکا کے سابق صدر کو اس پورے عمل کے دوران ہتھکڑی نہیں لگائی جائے گی۔

ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ سابق صدر پلی بارگین نہیں کریں گے بلکہ اپنے اوپر عائد الزامات کا بھرپور دفاع کریں گے۔

سابق صدر ٹرمپ مین ہٹن کی عدالت میں پیش ہوں گے، انہوں نے عدالت کو کینگرو کورٹ کا نام دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ جج Juan Manuel Marchal ان سے نفرت کرتے ہیں۔

ٹرمپ پر الزامات 2016 کے الیکشن میں اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو معاملات چھپانے کے لیے رقوم کی ادائیگی سے متعلق دعووں کے بارے میں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید