• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی اور اسپین میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوگئی

فرینکفرٹ (اے ایف پی) جرمنی اور اسپین میں مارچ کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے ،سرکاری اعدادوشمار کے مطابق یہ کمی توانائی کی قیمتیں گرنے کے باعث ہوئی ہے جس کے بعد یوروزون میں بدترین مہنگائی کا دور ختم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔ جرمنی میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 7.4 فیصد تک ہوگئی ہے جو جنوری اور فروری میں 8.7 فیصد تک جاپہنچی تھی۔اسپین میں مہنگائی کی شرح 6 فیصد سے کم ہوکر 3.3فیصد ہوگئی ہے ۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اشیاء خوردونوش کی قیمتیں اب بھی اوسط شرح سے زیادہ ہے تاہم توانائی کی قیمتوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں مارچ کے دوران کمی کا سامنا ہوا ہے۔

یورپ سے سے مزید