ساؤتھ انڈین فلموں کے اسٹار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا شادی کے 10 سال بعد پہلے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔
اس حوالے سے اپاسنا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ دیر سے بچے کی پیدائش ان کا اور رام چرن کا باہمی فیصلہ تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں اور فخر بھی محسوس کر رہی ہوں کہ میں نے ماں بننے کا انتخاب معاشرے کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ اپنی مرضی سے کیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری شادی کے 10 سال بعد ہم نے اب بچے کی پیدائش کا فیصلہ کیا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ بہترین وقت ہے کیونکہ اب ہم دونوں مالی طور پر مستحکم ہیں اور اب ہم اپنے بچوں کی خود دیکھ بھال کر سکتے ہیں۔
اپاسنا نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ یہ بطور میاں بیوی ہمارا باہمی فیصلہ تھا، ہم نے خود پر دباؤ نہیں آنے دیا، پھر چاہے وہ معاشرے کی جانب سے ہو یا ہمارے خاندان سے ہو۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا نے 2022ء میں مداحوں کو یہ خوشخبری دی تھی کہ ان کے ہاں جلد ایک ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے۔