• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گٹکا ماوا کا شکار کینسر مریضوں کے انٹرویوز و کارروائیوں کیلئے پولیس کی خصوصی کمیٹی قائم

کراچی(افضل ندیم ڈوگر )کراچی میں گٹکا، ماوا، مین پوری اور دیگر منشیات کے استعمال سے کینسر اور مختلف انداز کا شکار افراد کے انٹرویوز کرنے اور اس کی روشنی میں ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر ایس ایس پی کی نگرانی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ آئی جی سندھ کی ہدایت پر ڈی آئی جی سی آئی اے محمد کریم خان کی جانب سے قائم کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی جنید احمد شیخ جبکہ وائس چیئرمین ڈی ایس پی پیر محمد ناصر ہیں۔ ٹیم اے کے انچارج سب انسپکٹر رضا شریف ٹیم بی کے انچارج شہزاد بیگ اور ٹیم سی کے انچارج اسلم خان ہیں۔
اہم خبریں سے مزید