کراچی (اخترعلی اختر)عالمی شہرت یافتہ فلم ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ جلد ہی آسکر ایوارڈ کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والی ہوں۔ پہلی نان گوری لڑکی ہوں جو ہالی وڈ کی فلم ڈائریکٹ کررہی ہوںو دنیا بھر کے سنیما میں نمائش پزیر ہوگی۔اسٹار وارز سے معاہدہ ہوگیا ۔
فلم میکنگ میں 20برس مکمل کر لیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔
ایک سوال کے جواب میں شرمین عبید چنائے نے بتایا کہ میری بنائیں گئیں فلمیں پارلیمنٹ میں زیر بحث رہی ہیں۔۔
عالمی شہرت یافتہ فلم میکر نے مزید بتایا کہ مجھ پر جتنی تنقید ہوتی ہے۔ اپنے کام سے جواب دیتی ہوں۔ماں کی دعاؤں سے آگے بڑھ رہی ہوں۔فلم میکنگ میں 20 سال مکمل کرلیے۔لیکن اس دوران مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔فخر ہے کہ کراچی کی بیٹی ہالی وڈ کی فلم ڈائریکٹ کررہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شرمین عبید چنائے نے بتایا کہ پرانے ڈرامے شوق سے دیکھتی ہوں۔پاکستان فلم انڈسٹری نے مولاجٹ جیسی شاندار فلم بناکر دنیا کو بتا دیا کہ پاکستانی کسی بھی شعبے میں کم نہیں ہیں۔ پوری دنیا میں پاکستانی خواتین ملک کا نام روشن کرری ہیں۔