کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس بے قابو ہونے لگا، کیسز میں تیزی سے اضافہ، حالات بےقابو ہونے سے پہلے ہی حکام نے حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے ۔رپورٹ کے مطابق ہفتے کو کورونا وائرس کے آنے والے نئے کیسز کی تعداد 6ہزار 155سے تجاوز کر گئی۔ 200دنوں میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں کیسز کی اتنی بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق انڈیا میں اومی کرون کی نئی ذیلی قسم ’ایکس بی بی 1.1.16‘ کی شناخت ہوئی ہے جس کی وجہ سے انفیکشنز میں اضافہ ہوا ہے۔