• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ

باکو(این این آئی)آذربائیجان اورایران کے وزرا خارجہ نے دونوں ملکوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد فون پرصورت حال کے ازالے کے لیے بات چیت کی ہے۔آذربائیجان نے جمعرات کو چارایرانی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قراردے کرملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ نے بتایاکہ وزیر خارجہ جیہون بیراموف اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ عدمِ اطمینان اورغلط فہمیوں کے بارے میں بات چیت کی ہے۔وزارت نے کہاکہ بیراموف نیاس بات کی نشان دہی کی کہ آذربائیجان کی آزادخارجہ پالیسی کااحترام کرنا اس کے قومی مفادات اورخطے کے ممالک کے ساتھ اس کے دوطرفہ تعلقات پرمبنی ہے۔ممکنہ طورپر آذربائیجان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا حوالہ دیا تھاجس نے ایران کے ساتھ اس کے تعلقات کوکشیدہ کردیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید