• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ٹیکنالوجی کمپنی کا مشرق وسطیٰ ہیڈ کوارٹر ریاض منتقل کرنے پر غور

بیجنگ(آئی این پی)چین کی کثیر قومی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے سعودی عرب کی جانب سے خود کو علاقائی کاروباری مرکز کے طور پر بنانے اور اس کے چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے سفارتی اور کاروباری تعلقات کے پیش نظر اپنا مشرق اوسط کا ہیڈکوارٹر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی کے دفاتر پہلے ہی سعودی دارالحکومت اور مشرق اوسط کے دیگر شہروں میں موجود ہیں، اب وہ ملکت میں اپنی موجودگی کو بہتر بنانے کے لیے ریاض میں حکام کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے، ہواوے کی جانب سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،ہواوے کے ترجمان نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید