پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی تشکیل مکمل ہوگئی۔ وزارت صحت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایم ڈی سی کی تشکیل کی منظوری دے دی۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کونسل کے ممبران چار سال کیلئے منتخب کیے گئے ہیں۔
70 سے زائد امیدواروں نے انٹرویو میں حصہ لیا، بلوچستان سے پشین کی ڈاکٹر تہمینہ اسد کو منتخب کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔