• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفت آٹے پیکیج پر پہلے مجھے بھی تحفظات تھے، اب آگے بڑھ رہا ہے، وزیراعظم

ڈیرہ غازی خان (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے مجھے بھی تحفظات تھے لیکن یہ کام خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے، رمضان المبارک ختم ہونے کے بعد دکانوں پر سستے آٹے کی فراہمی پر غور کیا جائیگا، ملک کو مشکل حالات اور چیلنجز کا سامنا ہے، عوام کی فلاح و بہبود، خوشحالی اور ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، اتحادی حکومت ملک کو مشکلات سے نکالے گی، ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کے خوابوں کا پاکستان بنائینگے۔ بدھ کو ڈیرہ غازی خان میں مفت آٹا تقسیم مرکز کے دورہ موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ محسن نقوی اور صوبائی حکومت کی نگرانی میں مفت آٹے کی تقسیم جاری ہے، اتحادی حکومت ملکر مشکلات پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں مفت آٹے کی تقسیم کا بڑا پیکیج دیا گیا ہے، عوام کی فلاح و بہبود، خوشحالی اور بحالی ہمارا اولین فرض ہے۔
اہم خبریں سے مزید