• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل،انٹر بینک میں ڈالر 70پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے سستا ہو گیا، یورو کی قیمت میں 2.40 روپے تک کا اضافہ،پاؤنڈ کی قیمت بھی 2 روپے بڑھ گئی،جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 70 پیسے کی کمی سے 284.70 روپے سے کم ہو کر 284.00 روپے اور قیمت فروخت 60 پیسے کی کمی سے 285.50 روپے سے کم ہو کر 284.90 روپے ہو گئی ہے ،اوپن مارکیٹ میں بھی ایک روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 287.00 روپے سے کم ہو کر 286.00 روپے اور قیمت فروخت 290.00روپے سے کم ہو کر 289.00 روپے ہو گئی ہے ،فار یکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 2.30 روپے کے اضافے سے 312.50 روپے سے بڑھ کر 314.80 روپے اور قیمت فروخت 2.40 روپے کے اضافے سے 315.60 روپے سے بڑھ کر 318.00 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.90 روپے کے اضافے سے 354.50 روپے سے بڑھ کر 356.40 روپے اور قیمت فروخت 2 روپے کے اضافے سے 358.00 روپے سے بڑھ کر 360.00 روپے ہو گئی ہے ،دریں اثنا جمعہ کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 50 پیسے کی کمی سے 284.40 روپے رہا۔
اہم خبریں سے مزید