• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے مختلف ممالک میں نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (فاروق اقدس،راناغلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کی جانب سے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے .

تاہم چین اور ترکمانستان میں تعینات کئے جانے والے مجوزہ سفیروں کے ناموں پر بعض اعتراضات سامنے آنے پر دونوں ناموں کو سمری سے حذف کردیا گیا ہے بقیہ تمام سفیروں کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے جو عید کے بعد اپنی نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ان میں جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر فیصل اب برطانیہ میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے ان کی جگہ کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین جرمنی میں پاکستان کی سفیر تعینات کر دی گئی ہیں.

 جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی کی روس میں سفیر تعینات کردیئے گئے ہیں، احمد معروف بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے.

 سعودی عرب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور کو انڈونیشیا میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کردیا گیا ہے.

 ڈنمارک میں موجود احمد فاروق پاکستان کے نئے سفیر برائے سعودی عرب تعیناتی کی منظوری جبکہ عامر احمد عطوزئی کی بطور قونصل جنرل نیویارک میں تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید