• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو خون میں نہلایا جا رہا ہے، خالد مقبول صدیقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو ایک بار پھر خون میں نہلایا جا رہا ہے۔انہوں نےفائرنگ کے واقعے میں ایم کیو ایم نیو کراچی ٹاؤن، یوسی 8 کے جوائنٹ آرگنائزر حاجی شہزاد کی شہادت پر گہرے دکھ، غم و غصے اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے اپنے بیان میں کہا کہ حاجی شہزاد ایک مخلص اور عوام دوست کارکن تھے، جنہیں نشانہ بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت کی نااہلی اور ناقص حکمرانی کے باعث کراچی میں امن و امان مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، سندھ حکومت کی مسلسل غفلت کے سبب ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ اور قتل و غارت گری معمول بن چکی ہے، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ قاتل دندناتے پھر رہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ وزیر تعلیم نے مطالبہ کیا کہ حاجی شہزاد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور کراچی میں فی الفور امن بحال کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید