کراچی ( جنگ نیوز)کراچی میں یخ بستہ ہواؤں سے موسم سرد، بارش کا امکان نہیں،تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں شمال مغربی (بلوچستان) سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں سے موسم مزید سرد ہوگیا، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 15کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20تا 21دسمبر کے درمیان کراچی میں بادل چھا سکتے ہیں تاہم اس دورانیے میں کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔