کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے ایمیگریشن کے بڑے پیمانے پر مسافر کی پروفائل پر آف لوڈنگ ہونے کے باوجود ایک شخص ایجنٹ کو پیسے دینے کے بعد سیالکوٹ ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے میں کامیاب ہو گیا مگر اس کی قسمت خراب تھی یا اچھی کہ اس کو ڈیپورٹ کر دیا گیا اور وہ گرفتار ہو گیا۔ گجرانوالہ کے رہائشی محمد احمد نے ایجنٹ کو یورپ جانے کے لیے 30 لاکھ روپے ادا کیے۔ ایجنٹ نے پہلے اس کا بحرین کا وزٹ ویزا لگوایا جس پر وہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے روانہ ہو گیا۔ بحرین میں ایک ہفتے رہنے کے بعد ایجنٹ نے اس کو اذربائجان کا ویزا لگوا دیا اور وہ اذربائجان چلا گیا۔