اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں سموگ کی ممکنہ صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تر جمان کے مطا بق ملک میں بڑھتی ہوئی سموگ کی صورتحال کے باعث متعدد شہروں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے ۔پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شیخوپور میں دھند /سمو گ میں شدید اضافہ متوقع ہے۔راولپنڈی، اسلام آباد سمیت خیبر پختونخواکے متعدد علاقوں اور سندھ کے بالائی علاقوں میں بھی دھند میں شدید اضافہ متوقع ہے۔20 دسمبر تک رات اورعلی الصبح کے اوقات میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو گی ۔