کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کا واقعہ، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نجی ایئرلائن کے عملے کوقصوروار قرار دے دیا ،تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے عملے کی جانب سے مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی جس میں عملے کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر کا عین روانگی کے وقت پاسپورٹ پھاڑنے کے واقعے کی تحقیقات کیں ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی تحقیقات میں ایئر لائن کاؤنٹر پر موجود اسٹاف کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔