کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی ۔ڈھائی سال میں مسروقہ موٹر سائیکل ملی نہ مقدمہ درج ہوا، ای چالان مل گیا، متاثرہ شہری نے 2023 میں درخواست جمع کرائی لیکن باقاعدہ مقدمہ عزیز آباد تھانہ نے ای چالان ملنے پر درج کیا ۔تفصیلات کے مطابق شہری کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد نہ ہو سکی مگرڈھائی سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل پر 5ہزار روپے کا ای چالان موصول ہو گیا۔ نامعلوم شخص بغیر ہیلمٹ چوری شدہ موٹر سائیکل پر پنجاب چورنگی سے گزرا۔پولیس 32ماہ گزرنے کے باوجود چوری شدہ موٹر سائیکل تلاش نہ کر سکی۔موٹر سائیکل یکم اپریل 2023کو فیڈرل بی ایریا بلاک 14سے چوری ہوئی تھی۔متاثرہ شہری نے 2023میں ہی موٹر سائیکل چوری کی درخواست جمع کرا دی تھی۔ای چالان موصول ہونے پر باقاعدہ مقدمہ عزیز آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ کیس اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔